پاکستان
10 جون ، 2012

کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں6افراد ہلاک

کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں6افراد ہلاک

کراچی …کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت6افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ پی آئی بی کالونی،نشتر بستی اور عسکری پارک کے قریب وقفے وقفے سے فائرنگ کے واقع میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن 28 سالہ سہیل حسین کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق واقع کے بعد پی آئی بی کالونی،نشتر بستی اور یونیورسٹی روڈ پر عسکری پارک کے قریب ہونے والی شدید فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے۔جبکہ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی اور رکشے کو آگ لگادی۔ایم کیو ایم کے رہ نما اور صوبائی وزیر صحت کا کہناہے کہ پی آئی بی کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا سہیل حسین متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن تھا۔نشتربستی میں رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد صبح رینجرز اور پولیس نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔جبکہ ماڑی پور، گولیمار اور پاکستان چوک پر فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔لیاقت آباد کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے دو بوری بند لاشیں ملی۔

مزید خبریں :