دنیا
12 جون ، 2016

فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ،9افراد ہلاک،24 زخمی

فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ،9افراد ہلاک،24 زخمی


 


امریکی ریاست فلوریڈاکےشہراورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افرادہلاک اور 24 سے زیادہ زخمی ہو گئے،مسلح شخص کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔


امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں ایک شخص نے اب بھی درجنوں افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے کلب میں کم از کم20فائر سنے،فائرنگ کرنے والے مسلح شخص نے جسم سے بم باندھ رکھا ہے،جس کے بعد امریکی پولیس نے بم اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ اورلینڈو کے پلس کلب میں پیش آیا جو شہر میں ہم جنس پرستوں کا کلب ہے۔اس کلب نے اپنے فیس بک پر یہ پیغام لکھا ہے کہ تمام افراد پلس کلب سے نکل جائے اور بھاگتا رہے۔


مقامی ٹی وی رپورٹر اسٹیوراٹ مور نے ٹویٹ کیا ہےکہ مشتبہ حملہ آور ابھی بھی وہاں موجود ہیں اور انھوں نے جسم سے بم باندھ رکھے ہیں۔


ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والی گاڑیوں کو کلب کے پاس دیکھا جا سکتا ہے۔ایک شخص جس کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت کلب میں تھا اور وہاں سے ویڈیو پوسٹ کی ہے، اس نے اپنے فیس بک پر کہا ہے کہ کلب کے اندر فائرنگ ہوئی اور لوگ چیخ رہے تھے کہ ’لوگ مرے ہیں۔‘


اینتھونی ٹوریس نے لکھا کہ ’وہ لوگوں کو باہر کھینچ رہے ہیں اور اسٹریچر پر لاد رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جو تصویریں شيئر کی جا رہی ہیں ان میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :