12 جون ، 2016
رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاع پر نارتھ ناظم آباد، کورنگی اور اورنگی ٹاون کے علاقوں میں کی گئی،اس دوران 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، جوئے کی پرچیاں اور منشیات برآمد کرلی گئی۔