پاکستان
12 جون ، 2016

سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے منہ کا ذائقہ کڑوا ہے،نثار کھوڑو

سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے منہ کا ذائقہ کڑوا ہے،نثار کھوڑو

 


وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کا رویہ آمرانہ حکومتوں سے مختلف نہیں ہے ، سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے منہ کا ذائقہ کڑوا ہے۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ 2015 کو دئیے جانے والا این ایف سی ایوارڈ اب تک نہیں دیا ہے یہ عمل آمرانہ دور میں ہوتا رہا ہے، اب موجودہ حکومت اور آمرانہ حکومت میں فرق نہیں رہا۔


انہوں نے مزید کہا اپوزیشن لیڈر کے منہ کا ذائقہ کڑوا ہوگیا ہے کیونکہ وہ کئی سالوں سے حکومت میں نہیں ہیں، سیاسی حکومتیں بلدیاتی الیکشن نہیں کراتی ہیں ،لیکن پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن کراکر مخالفین کے منہ بند کردئیے ہیں۔

مزید خبریں :