10 جون ، 2012
کوئٹہ… آل بلوچستان سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن نے سی این جی پر ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف تین روز سے جاری سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال تین روز کے لئے موخر کردی۔آل بلوچستان سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن کے صدر قیام آلدین آغا نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نے سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال عوامی مشکلات کے پیش نظر موخر کی ہے، تاہم ان کا احتجاج آئندہ بھی جاری رہے گا، ہڑتال ختم کئے جانے کے بعد کوئٹہ شہر میں سی این جی اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔