14 جون ، 2016
ہالی ووڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والی بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آجکل ایک کے بعد ایک کامیابی اپنے نام کرنے میں مصروف ہیں ۔
ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اب وہ اپنے پہلے امریکی ٹیلی ویژن سیریزکوانٹکو میں اپنے کردار کی بدولت متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ہیں۔
حال ہی میں کوانٹکو سٹار کی جانب سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹین چوائس ایوارڈز میں ایک اور نامزدگی کا اعلان کیاگیا۔
34سالہ اداکارہ نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ میں کوانٹکو میں اپنے کردار پر ٹین چوائس ایوارڈ میں نامزدگی پر بہت پرجوش ہوں ۔
رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو چوائس ٹی وی بریک آٹ اسٹار کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے انھوں نے حال ہی میں پیپلز چوائس ایوارڈز 2016 میں کوانٹکو کے کردار پر فیورٹ ایکٹریس کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
خیال رہے ٹین چوائس ایوارڈز کا انعقاد 31 جولائی کے روز لاس اینجلس میں کیا جائے گا۔