14 جون ، 2016
پنجاب کی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کاکہنا ہے کہ صوبے میں کبھی ترقیاتی بجٹ پہلے کبھی نہیں دیا گیا، جتنا اس بار رکھا گیا ہے۔
وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ایوان وزیراعلیٰ میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا بجٹ اسٹریٹجک حکمت عملی کا نمونہ ہے، 550 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پورے بجٹ کا 40 فیصد ہے، کسانوں کے لیے بڑا پیکیج دیا، امن و امان، توانائی،تعلیم اور صحت پر بھرپور توجہ دی ہے، نئے سیکٹرز کوٹیکس نیٹ میں لاناہدف ہے۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس سال حکومت ہیلتھ اور ایجوکیشن پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، اورنج لائن منصوبے پر فنڈنگ چین کی ہے، میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کا منصوبہ میٹرو سٹیز میں ہی بنے گا۔
وزر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے کام کر رہے ہیں، اگلے سال سے زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ کر دیا جائے گا۔۔