دنیا
10 جون ، 2012

شام: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین، بچوں سمیت 83 افراد ہلاک

شام: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین، بچوں سمیت 83 افراد ہلاک

دمشق … شام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خواتین اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز حمص اور درعا سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 83 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے صوبے درعا میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب حمص میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری میں 29 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مارچ 2011ء سے اب تک شام میں 13 ہزار 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد عام شہری ہیں۔

مزید خبریں :