15 جون ، 2016
یورپ میں ہونے والی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بظاہر رواداری اور برابری کی بنیاد پر قائم ہونے والی یورپی یونین اندرون خانہ عدم برداشت ،جنسی امتیاز اور اسلام وفوبیاجیسے منفی رجحانات کاشکار ہے ۔
برابری،برداشت ،امتیازی سلوک کی روک تھام اور رواداری یہ وہ 4 بنیادی اصول تھے جن پر یورپی یونین کاقیام عمل میں آیا،لیکن جنسی امتیاز سے متعلق یورپی یونین کی تازہ رپورٹ نے صورتحال سے پردہ اٹھادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حقیقت میں یورپ اسلام وفوبیا ،تارکین وطن سے نفرت اورعدم برداشت کے بڑھتے رجحانات کا شکار ہے،حد تویہ ہے فٹبال جیسا کھیل بھی ریسزم کا شکار نظر آتا ہے ،جہاں قومیت کے بنیاد پرفینز ایک دوسرے سے دست وگریباں بھی ہوجاتے ہیں۔
2015ء میں یورپ صرف اسلام وفوبیا کا شکارہی نہیں ہوا بلکہ یہاں یہودیوں اوردیگرمذہبی اقلیتوں پرحملوں میں بھی اضافہ ہواہے۔