11 جون ، 2012
اوبرن ... امریکی ریاست الباما کی یونی ورسٹی میں ایک پارٹی کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،امریکا کے شہر اوبرن کی اوبرن یونی ورسٹی کے کیمپس کے اپارٹمنٹس میں ہونے والی ایک پارٹی کے دوران ہونے والی تلخی کے نتیجے میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ اوبرن کے پولیس سربراہ ٹامی ڈاوٴسن کا کہنا ہے کہ کیس کے سلسلے میں ملزم لیونارڈ اور دیگر دو افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈاوٴسن کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ہے۔ پولیس اور یو ایس مارشلز ملزم لیونارڈ کو تلاش کررہے ہیں جو مسلح اور خطرناک ہے۔