دنیا
21 جون ، 2016

میکسیکو: اساتذہ کے مظاہرے میں فائرنگ، 6افراد ہلاک

میکسیکو: اساتذہ کے مظاہرے میں فائرنگ، 6افراد ہلاک

میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت 100سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔


پولیس کے مطابق ریاست اوکساکا میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلح افراد گھس گئے اور دونوں اطراف فائرنگ شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقع اس وقت پیش آیا جب اساتذہ کی ایک یونین کے مظاہرے نے تشدد کا رنگ اختیار کر لیا۔


پولیس کے مطابق تعلیمی اصلاحات کے خلاف میکسیکو کے جنوب مغرب میں واقع ریاست اوکساکا کے شہر آسنیان نو شکتلان میں ہونے والے مظاہرے میں مسلح افراد گھس گئے۔

مزید خبریں :