کھیل
22 جون ، 2016

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں آج سے سہ روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں آج سے سہ روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی

 


پاکستان کرکٹ ٹیم سائوتھمپٹن کے روز بائول میں آج سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، پریکٹس میچ آپس میں کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز کی تیاری اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیئے سائوتھمپٹن میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ تین روز تو کرکٹرز نے بھرپور ٹریننگ کے ساتھ ، فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس بھی کی۔


ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کاکول میں فٹنس کیمپ اور لاہور میں اسکلز کیمپ اور اب سائوتھمپٹن میں بھی ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس کی ضرورت ہے اس لیئے کیمپ میں تین روزہ میچ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، میچ میں کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :