انٹرٹینمنٹ
23 جون ، 2016

قوال امجد صابری کےقتل پر بالی وڈ نگری بھی اُداس

قوال امجد صابری کےقتل پر بالی وڈ نگری بھی اُداس

قوال امجد صابری کےقتل پر بالی وڈ نگری بھی اُداس ہے،کئی اداکاروں نے امجد صابری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

امجد صابری کے چاہنے والے صرف پاکستان ہی میں نہیں پڑوسی ملک میں بھی موجود ہیں،لیجنڈ کے قتل پر بالی وڈنگری بھی اُداس ہے،بھارت کی مقبول گلوکارہ کویتا کرشنامورتی نے جیو نیوز کو بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں امجد صابری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ۔


مقبول گلوکار سونو نگم نے جیو نیوز سے گفتگو میں 2004ءکے دورہ ٔ کراچی کی یادیں تازہ کیں تو امجد صابری کو ایسا انسان قرار دیا جس سے ان کا جذباتی تعلق بن گیا تھا۔



اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ امجد صابری کا قتل دل دکھانے والی خبر ہے،کسی بھی فنکار کےساتھ ایسا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔


امجد صابری کے قتل پربالی ووڈ کے کئی اداکاروں نےاپنےافسوس کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے کیا،موسیقار انو ملک کے بھتیجے موسیقار ارمان ملک نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ پیار اور امن کا پیغام دینے والے معصوم موسیقاروں کو کیوں قتل کیا جا رہا ہے۔


اداکار ایوشمان کھرانا نے لکھا کہ صابری برادران نے قوالی کو ستر کی دہائی میں مغرب میں متعارف کرایا،گلوکار اور موسیقارامیت ترویدی نےلکھا کہ ایک اور باصلاحیت فنکار نہ رہا۔


اداکار جاوید جعفری نے امجد صابری کےخاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :