کھیل
24 جون ، 2016

ساؤتھمپٹن میں پاکستان کاپریکٹس میچ بارش سے شدید متاثر

ساؤتھمپٹن میں پاکستان کاپریکٹس میچ بارش سے شدید متاثر

 


ساؤتھمپٹن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ بارش سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔دوسرے دن ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔


انگلینڈ سے مقابلے کےلیے ٹیم پاکستان ساوتھمپٹن میں تیاریاں کر رہی ہے لیکن تین روزہ میچ کے پہلے دن بارش کے باعث صرف تین گھنٹے کا کھیل ہو سکا جبکہ دوسرے دن ایک بھی گیند نہ کرائی جا سکی ، البتہ کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر ٹریننگ کی۔


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 جولائی کو لارڈز ٹیسٹ سے ہوگا۔

مزید خبریں :