26 جون ، 2016
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نےمجھےکام جاری رکھنےکوکہاہے،میں نے ان کاکہامان لیاہے،اگلےبرس اگست تک کام جاری رکھوں گا۔
شہریارخان نے نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں کرکٹ سےمتعلق بھی بات چیت ہوئی،پیٹرن ان چیف نوازشریف سے ملاقات میں انکی خیریت بھی دریافت کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نےمجھےبحیثیت چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کام جاری رکھنےکیلئے کہا،میں نے ان کی بات مان لی ہے اور اگلے سال اگست تک کام جا ری رکھوں گا۔
نجم سیٹھی کے حوالے سے گفتگو میں شہریار خان نے کہانجم سیٹھی پرانےدوست ہیں،ملکرفیصلےکرنےکی کوشش کرتےہیں،چیئرمین کی حیثیت سے میں تمام فیصلوں کاذمےدارہوں۔