27 جون ، 2016
جامعہ کراچی اور شہر کی دیگر جامعات میں زیرتعلیم سگریٹ نوشی کرنے والے 100 فیصد طلبہ نے سگریٹ نوشی کا آغاز 18 سال کی عمر میں کیا جبکہ 21 فیصد نے 14 سال اور 6 فیصد نے 12 سال کی عمر میں سگریٹ نوشی شروع کی۔ 33 فیصد طلبہ دوستوں سے متاثر ہوکر سگریٹ پینا شروع کی۔
جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی طالبات کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ 39 فیصد افراد ایک دن میں 7 سے زائد سگریٹ پیتے ہیںجبکہ 28 فیصد طالب علم ایک دن میں 2 اور 18 فیصد ایک دن میں 4 سگریٹ سلگاتے ہیں۔ سگریٹ پینے والے نوجوانوں کی زیادہ تراکثریت 75 فیصد غیر ملکی برانڈ کی سگریٹ کو ترجیح دیتے ہیں ۔
33 فیصد طلبا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سگریٹ دوستوں سے متاثرہوکر پینا شروع کی جبکہ 26؍ فیصد طلبا کاکہنا تھا کہ ٹینشن اور ڈیپریشن سے بچنے کے لیے انہوں نے سگریٹ کا سہارا لیا ۔
سروے میں ایک اور بات سامنے آئی وہ یہ ہے کہ 55 فیصد طلبہ کی اکثریت اپنے دوستوں سے متاثرہوکر سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ 72 فیصد طلبہ کا کہنا تھا کہ سگریٹ پینے کے بعد ان کا دماغ سن نہیں ہوتا۔