پاکستان
12 جون ، 2012

ثابت ہوگیا میمو کے خالق حسین حقانی ہیں،خواجہ آصف

ثابت ہوگیا میمو کے خالق حسین حقانی ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد… مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں ثابت ہوگیا کہ اس میمو کے خالق حسین حقانی ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں ہمارے خدشات کو ثابت کیاگیا، حسین حقانی کو فرار کرانے میں بڑے بڑے لوگوں نے کام کیا اور حقانی اب نہیں آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہوگا کہ حسین حقانی پر مقدمہ چلنا چاہیے اور میمو کے پیچھے جو چہرے تھے انکو بے نقاب کیا جائے۔

مزید خبریں :