12 جون ، 2012
کراچی…آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں گندم کی پیدوار کا ہدف 2کروڑ55 لاکھ ٹن جبکہ کپاس کا ہدف ایک کروڑ 45لاکھ بیلز مقرر کیا گیا ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں گندم کی پیداوار کا دو کروڑ55لاکھ ٹن کا تخمینہ ہے جو کہ رواں مالی سال کے دوران حاصل ہونے والی گندم کی فصل سے 20لاکھ ٹن زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گندم کی پیداوار 2کروڑ 35لاکھ 17ہزار ٹن رہی، منصوبہ بندی کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملک مین کپاس کی ایک کروڑ 36لاکھ بیلز پیدا ہوئیں ،جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے کپاس کی پیداورکا یہ ہدف ایک کروڑ 45لاکھ بیلز مقرر کیا گیا ہے۔