کاروبار
05 جولائی ، 2016

عید سے قبل چکن اور ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

عید سے قبل چکن اور ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

عید کے لیے پکائے جائیں مزےمزے کے کھانے، جس کے لیے استعمال ہو گا ٹماٹر، لیکن اس بار بننے والی چکن کڑاہی دوگنی قیمت میں تیار ہوگی، کیونکہ چکن اور ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔


جی ہاں ٹماٹر کی قیمتوں کو تو پر لگ ہی گئے ہیںمگر شہری پھر بھی اسے خریدنے پر بضد ہیں، اس کے بغیر سالن جو بے مزہ بنتا ہے، شہری شکوہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ کا قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں۔


وزیرخزانہ نے تو کہہ دیا کہ چکن کھائیں، دال سے سستی ہے مگر پورا رمضان زندہ مرغی کی قیمت ایک سو پچاسی سے دو سو روپے رہی، اب بھلا چکن بھی کیسے کھائیں۔


عید سے پہلے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر شہری بلبلا اٹھے، کہتے ہیں حکومت اور انتظامیہ ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدام نہیں کررہی۔


 

مزید خبریں :