پاکستان
07 جولائی ، 2016

ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشیں متوقع، حادثات میں 3 افراد جاں بحق

ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشیں متوقع، حادثات میں 3 افراد جاں بحق


ملک بیشتر حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشیں ہوں گی ۔اسلام آباد اور پوٹھوہار ریجن میں بھی بارش کا امکان ہے۔


جھنگ، گوجرانوالا، چیچہ وطنی اور فیصل آباد کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش۔ غذر اور دیر بالا میں وقفے وقفے سے بارش جاری۔


حب اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی کےساحل پر دفعہ144نافذ، شہری بلوچستان کےساحل پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ اسلام آبادمیں جمعے اور ہفتے کو مزید بارشوں کا امکان ہے۔


مردان کےعلاقے پیرسدی میں بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی۔ پولیس کے مطابق حادثےمیں ماں اوربیٹی جاں بحق ہوگئے۔ شوہر اور 3بچے زخمی ہیں، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :