07 جولائی ، 2016
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے ایک بیان میں اے این پی کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت سو رہی ہے،عمران خان تخت اسلام آباد کے لیے لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے عید گاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔