پاکستان
07 جولائی ، 2016

پاناما معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے: خورشیدشاہ

پاناما معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے: خورشیدشاہ

 


اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے، وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں، بلاول بھٹو ممبر اسمبلی بنیں گے تو پہلے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے۔


مدرسہ غوثیہ سکھرمیں عید ملن پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب نے خود کہا کہ پاناما لیکس پر احتساب کیلئے حاضر ہوں، حکومتی وزراء برہم کیوں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میاں صاحب بتائیں پراپرٹیاں کیسے لیں، جان مکین ہوں یا کوئی اور جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کا معاملہ اندرونی ہے۔


ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ جن لوگوں نے غداریاں کیں ان پر آرٹیکل 6 نہیں لگا تو محمود خان اچکزئی پر کیا لگے گا۔

مزید خبریں :