پاکستان
07 جولائی ، 2016

کراچی: مختلف تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش،ٹریفک جام

کراچی: مختلف تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش،ٹریفک جام

 


عید کے دوسرے دن کراچی شہر کے مختلف تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔


ٹریفک جام کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ عید کے دوسرے روز لوگ رشتے داروں، دوستوں اور احباب سے ملنے کیلئے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل پڑے ہیں ۔


وزیر داخلہ سندھ سید قائم علی شاہ نے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا جس کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے،تھانوں کے افسران و اہلکار بھی ٹریفک پولیس کی مدد کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ، جہانگیر روڈ، لسبیلہ،شارع فیصل ، یونیورسٹی روڈ ، سفاری پارک، الہٰ دین پارک، پی اے ایف میوزیم کے اطراف بھی ٹریفک جام ہے۔


ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تین ہٹی کے قریب سیوریج کے پانی کے باعث ٹریفک کا دباؤ ہے، لسبیلہ چوک پر ترقیاتی کاموں کے باعث ٹریفک کا دباؤ ہے۔


 

مزید خبریں :