08 جولائی ، 2016
مسجد نبوی،جدہ اورقطیف میں دہشت گردی کے الزام میں 19افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد میں 12 پاکستانی اور 7 سعودی شامل ہیں۔
مسجد نبوی کے خود کش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی گئی۔ 26 سالہ نائر مسلم حماد النجیدی سعودی شہری تھا۔ نائرمسلم حماد النجیدی منشیات بھی استعمال کرتا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قطیف حملوں میں 3افراد ملوث تھے،ان میں سے کسی کے پاس سعودی شناختی کارڈ نہیں تھا۔