پاکستان
12 جون ، 2012

ارسلان افتخارکیس:عدالت لارجر بینچ بنا دے ، زاہدبخاری

ارسلان افتخارکیس:عدالت لارجر بینچ بنا دے ، زاہدبخاری

اسلام آباد… ارسلان از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس جواد خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کی ، زاہد بخاری نے سماعت کے لئے لارجر بینچ کی استدعا کردی۔ آج کمرہ عدالت میں ملک ریاض حسین، علی احمد ریاض اور ڈاکٹر ارسلان بھی موجود تھے۔ سماعت کی ابتداء میں یف بی آر نے بحریہ ٹاوٴن سے متعلق اپنا رکارڈ عدالت کو پیش کیا ، جسٹس جواد نے کیس کے قانونی تناظر پوچھے تو ڈاکٹر ارسلان کے وکیل سردار اسحاق نے بتایا کہ پی پی سی کی 120 بی، 163، 116 دفعات نافذ ہوتی ہیں، عدالت نے میڈیا کا ضابطہ اخلاق جاننے کیلئے دو صحافیوں کو بھی بلایا، عدالت کی ہدایت پر زاہد بخاری نے ملک ریاض کا تحریری بیان پڑھا اور مقدمہ کی سماعت پر قانونی اعتراضات بھی پیش کئے، زاہدبخاری نے کہاکہ عدالت میں ارسلان افتخار سے امتیازی سلوک اپنایا گیا، جبکہ ایف بی آر سے بحریہ ٹاوٴن کا تمام رکارڈ منگوایا گیا ہے، جسٹس جواد خواجہ نے کہاکہ جو مواد منگوایا ہے اس کی وجہ ہے جس کا عدالتی حکم میں ذکر ہے، الزام لگا کہ کروڑوں روپے دیئے گئے، ہم نے ملک ریاض کی مالی حیثیت دیکھنا تھی، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے رکارڈ منگوایاگیا۔ انہوں نے ٹی وی پروگراموں کے حوالے سے ریمارکس دیئے کہ یہ پروگرام نشر ہوئے ،عدلیہ کی آزادی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے، اسکی اجازت نہیں دے سکتے۔ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور احترام کا سوال ہی نہیں ہے، ارسلان افتخار عدلیہ اور چیف جسٹس کی بدنامی کا باعث بنا، اس نے ملک ریاض کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کئے۔ عدالت نے پوچھا کہ ارسلان نے کیا الزامات عائد کئے، جس پر ملک ریاض کو روسٹروم پر بلوالیا گیا۔ عدالت نے پوچھا کہ مقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی کسے کرائی گئی تھی، زاہدبخاری نے کہاکہ یہ یقین دہانی احمد خلیل اور سلمان احمد کو کرائی گئی تھی، اس پر جسٹس جواد خواجہ آپ کہہ رہے ہیں کہ یقین دہانی احمد خلیل اور سلمان کو کرائی لیکن دھوکا ملک ریاض کو دیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت کے سامنے بیان میں موجود غلطی بی سامنے آئی جب بیان میں لکھاگیاتھا کہ اس معاملے میں صدر،وزیراعظم، کوئی سیاسی شخصیت یا جماعت اور ایجنسی ملوث ہیں اور جب زاہدبخاری یہ پڑھ گئے تو کمرہ عدالت میں قہقہہ بلند ہوا ، اس پر زاہدبخاری نے پین سے اس پر درستگی کردی۔سماعت کے دوران زاہد بخاری نے کہا کہمجھے لگتاہے کہ عدالت نے ذہن بنالیاہے،عدالت رکارڈدیکھ کراپنے ذہن سے فیصلہ کرلے،اس پر جسٹس جب تک فیصلے پردستخط نہ کردوں میں اپناذہن نہیں بناتا۔جسٹس جواد نے کہا کہ ملک ریاض عدلیہ کااحترام کرنے والے بیان میں بھی اس کاحوالہ ہے،ملک ریاض قابل احترام ہیں،ارسلان کی طرح انھیں بھی انصاف کی توقع کرناچاہیے۔زاہد بخاری نے استدعا کہعدالت سماعت کیلئے لارجربنچ بنادے یا میموکمیشن کی طرح کمیشن یاکسی تفتیشی ادارے کوبھیج دیں۔دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہیہ کیس نیب کے دائرہ اختیارمیں آتاہے،عدلیہ میں ناانصافی کاعنصرنہ ہونے کے برابرہے،اس میں پلی بارگین کاسیف گارڈموجودہے،اس پر جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ غیرقانونی چیز تو غیرقانونی ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ پلی بارگین بری چیز ہے لیکن یہ موجودہے۔بعد میں سماعت 14جون تک کیلئے ملتوی ہوگئی۔

مزید خبریں :