پاکستان
12 جون ، 2012

میموکمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد قتل کرنے کی دھمکی دی گئی، منصوراعجاز

میموکمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد قتل کرنے کی دھمکی دی گئی، منصوراعجاز

کراچی…میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردارمنصوراعجاز نے کہا کہ میموکمیشن رپورٹ آنے کے بعدنامعلوم شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔سوئزرلینڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منصور اعجازنے بتایا کہ دھمکی دینے والاشخص پنجابی میں بات کررہاتھا،دھمکی کوسنجیدگی سے لیا اور اسے ایف بی آئی کے علم میں لاوٴں گا۔منصور اعجاز نے مزید بتایا کہدھمکی دینے والے نے کہاکہ لندن میں قدم بھی رکھاتوقتل کردیں گے،دھمکی دینے والے نے کہاکہ میں نے جوکیااُس کی پاداش میں مجھے قتل کیاجائے گا،دھمکی دینے والے شخص نے فون پرکہاکہ مجھے تلاش کیاجارہاہے۔منصوراعجاز کا کہنا ہے کہ مجھے میموکیس میں سچے موقف کی بناپرقتل کی دھمکی دی گئی،منصوراعجازجلدلندن آکردھمکی سے متعلق میٹروپولیٹن پولیس کوآگاہ کرینگے ۔

مزید خبریں :