پاکستان
12 جون ، 2012

بجلی کی پیداوار 15سو میگاواٹ کم ہو گئی،وزارت پانی و بجلی

 بجلی کی پیداوار 15سو میگاواٹ کم ہو گئی،وزارت پانی و بجلی

اسلام آباد…وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ فیول کی کمی کے باعث کوٹ ادو پاور کمپنی سمیت دیگر تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 15سو میگاواٹ کم ہو گئی ،وزارت پانی و بجلی کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ فیول کی فراہمی میں کمی کے باعث کوٹ ادو پاور کمپنی کے پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 875میگاواٹ کم ہو گئی ہے،حکام نے بتایا کہ سیف ، ہلمور اور اورینٹ پاور کمپنیوں کے پلانٹس کو بھی پورا فیول نہ ملنے سے 600میگاواٹ بجلی سسٹم سے آوٴٹ ہو چکی ہے، حکام نے بتایا کہ فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فیول کی فراہمی انتہائی کم ہے ، وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری کیئے گئے اعدوشمار کے مطابق مجموعی طور پر بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 4سو میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے ، جس میں بجلی کی پیداوار 11ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے۔

مزید خبریں :