12 جون ، 2012
کراچی…کل کراچی میں تاجروں کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے تناظر میں انٹر کے بدھ کو ہونیوالے پرچے ملتوی کردئے گئے ہیں۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات کے اعلامیئے کے مطابق کل ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ان پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دریں اثناء وفاقی اردو یونیورسٹی کے کل ہونے والے سمسٹرز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔جناح یونیورسٹی برائے خواتین نے بھی کل ہونے والے اپنے پرچے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔