کھیل
14 جولائی ، 2016

کپتان مصباح کی زندگی کابڑا امتحان آج سے شروع

کپتان مصباح کی زندگی کابڑا امتحان آج سے شروع

 


کپتان مصباح الحق کی زندگی کا سب سے بڑا امتحان آج سے شروع ہو رہا ہے،لندن میں لارڈز کے میدان کا لارڈ کون بنے گا؟محمد عامر نے سائیڈ میچوں میں طوفانی بولنگ سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ پاکستانی بلے باز بھی کچھ کر دکھانے کو بے قرار ہیں،پاکستانی شائقین بھی یہ زبردست مقابلے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔


ایک بڑا معرکہ شروع ہونے کو ہے، پاکستان اور انگلینڈ آج سے لارڈز ٹیسٹ میں مدمقابل آرہے ہیں، دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس بھی کرلی ہے۔


پاکستان اور انگلینڈ 5 سال 10 ماہ 14 دن بعد دونوں لارڈز ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں ،آج سے مصباح الحق کی زندگی کا بڑا امتحان شروع ہورہا ہے تو دوسری طرف عامر بھی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔


پاکستانی ٹیم نے انگلش ٹیم سے دو دو ہاتھ کرنے کی بھرپور تیاری کرلی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی تیار ہے تاہم وہ اسٹار بولر جیمز اینڈرسن کی خدمات سے محروم ہے۔


پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مجموعی طور پر 77 ٹیسٹ میں مدمقابل آچکی ہیں، ان مقابلوں میں انگلینڈ کا پلڑا تھوڑا بھاری ہے۔


لارڈز کا تاریخی گراؤنڈ اب تک 135 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرچکا ہے،پہلا ٹیسٹ 21 سے 23 جولائی 1884ء تک کھیلا گیا۔ کھیلے جانے والے135 ٹیسٹ میچز میںسے صرف 2 بار انگلش ٹیم حصہ نہیں تھی ۔


پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز میں 14 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیںجن میں پاکستان 2 بار فاتح، 6 میں شکست اور اتنے ہی ٹیسٹ ڈرا ہوئے، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے لارڈز گراؤنڈ میں 133 میچ کھیل رکھے ہیں۔ آخری ٹیسٹ اس سال جون میں سری لنکا کے خلاف کھیلاتھا۔

مزید خبریں :