پاکستان
14 جولائی ، 2016

شوہر کی دوسری شادی پر بیوی نے 3بچوں سمیت زہرکھالیا

شوہر کی دوسری شادی پر بیوی نے 3بچوں سمیت زہرکھالیا

 


سرگودھا میں محکمہ صحت کی ملازمہ نے شوہر کی طرف سے دوسری شادی کرنے پر 3بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں۔خاتون جاں بحق جبکہ تینوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔


محکمہ صحت سرگودھا میں بطور ایل ایچ وی فرائض انجام دینے والی خاتون نے مبینہ طور پر شوہر کی طرف سے دوسری شادی کرنے پر 3کمسن بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں۔


خاتون اوربچوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیاجہاں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ بچوں کی حالت تشویشاک ہے ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔


خاتون نے واصف سے محبت کی شادی کی تھی اور اس کا شوہر بھی محکمہ صحت میں ملازم ہے اب اس کے شوہر نےایک اور شادی کرلی ہےجس سے ثمینہ نے دلبردشتہ ہوکر خودکشی کی ہے۔

مزید خبریں :