Time 15 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ
لاڑکانہ میں نظر محلہ روڈ پر نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینکا گیاتاہم کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا: ترجمان/ فائل فوٹو

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو  کے گھر پر کریکر پھینک کر حملہ کیا گیا ہے۔

 نثار کھوڑو  کے ترجمان کے مطابق لاڑکانہ میں نظر محلہ روڈ پر نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینکا گیاتاہم کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ دیواریں اونچی ہونے کی وجہ سے کریکرگھر کے اندر نہ جاسکا جب کہ لاڑکانہ میں واقعے کے وقت نثار کھوڑو  موجود نہیں تھے۔

حملے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرلیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :