Time 15 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کوئٹہ: پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ گرفتار

کوئٹہ: پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ گرفتار
بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کو کوئٹہ میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر  داؤد شاہ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ سبی جلسے  میں شرکت کرنے کے لیے جارہے تھے کہ سریاب کسٹم کے قریب انہیں گرفتار کرکے کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کردیا۔

مزید خبریں :