12 جون ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے قتل، اقدام قتل اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال کی مدینہ کالونی سے ملزم فیصل ولد محمد اسحاق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزم نے دو روز قبل فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کیاتھا۔ تیموریہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بفرزون میں کارروائی کر کے چار ملزمان اللہ وسایا، واحد بخش، اسماعیل اور عدنان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔