12 جون ، 2012
پشاور… خیبر پختون خوا اسمبلی میں ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔ اور اپنے اپنے پارٹی قائدین کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں بجٹ پربحث کے دوران مسلم لیگ ق کی رکن نگہت اورکزئی نے صوبائی حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم کی تعریف کی۔ ن لیگ کے منورخان نے نگہت اورکزئی کی تقریرکے دوران شہبازشریف زندہ بادکالقمہ دیا۔جس پرنگہت اورکزئی مشتعل ہوگئیں اورچودھری شجاعت زندہ باداور پرویزالہی زندہ باداورنوازشریف مردہ بادکے نعرے لگائے۔جس پر نلیگ کے جاویدعباسی بھی آپے سے باہرہوگئے۔اورانہوں نے بھی ق لیگ کے رہنماوٴں کوبرابھلاکہا۔دونوں ارکان کے بیک وقت بولنے سے ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔اس دوران اسپیکر باربارخاموش ہونے کی تلقین کرتے رہے لیکن دونوں نے خوب دل کی بھڑاس نکالی۔