پاکستان
12 جون ، 2012

چارسدہ :کتوزئی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا لڑکی قتل

چارسدہ…چارسدہ کے علاقہ کتوزئی میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کر دیا گیا اور تھانہ مندنی کے علاقہ شکور میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔تھانہ شب قدر پولیس کے مطابق جواں سالہ لڑکی عالیہ اپنے رشتہ دار خیر اللہ کے ساتھ پسند کی شادی کرنے کیلئے گھر سے نکل رہی تھی کہ لڑکی کے بھائی نے دونوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ جسکے نتیجے میں دونوں موقع پر ہلاک ہوئے۔ دوسرا واقعہ تھانہ مندنی کے علاقہ شکور میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے

مزید خبریں :