پاکستان
16 جولائی ، 2016

قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتاہوں، مفتی عبدالقوی

قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتاہوں، مفتی عبدالقوی

قندیل بلوچ کے انتقال کے بعدمفتی عبدالقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتاہوں، قندیل بلوچ کومیں نے معاف کردیا تھا،قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے معاملے پرقتل کیا ہوگا،الزام لگانے والے محترمہ کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔


ماڈل گرل قندیل بلوچ کے سابقہ شوہر عاشق حسین نے قندیل کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قندیل کو اپنی زندگی جینے کا حق تھا،ملتان میں قندیل بلوچ کے گھر جانے کا ارادہ ہے۔


حال ہی میں عمران خان کی شادی کی افواہوں پر بھی قندیل بلوچ نے دکھ کا اظہار کیا تھا یاد رہے کہ قندیل بلوچ بھارتی ٹی وی شو میں شرکت کا ارادہ بھی ظاہر کرچکی تھیں۔


قندیل بلوچ کا نام پہلی بار جیو انٹرٹینمنٹ کے رئیلٹی میوزک شو کے آڈیشنز میں سامنے آیا ،آڈیشن میں ناکامی کے بعد قندیل بلوچ کی وجہ شہرت سوشل میڈیا پر ان کا پیج بنا،جہاں قندیل نے ایک کے بعد ایک متنازع بیانات اور ویڈیو اپ لوڈ کیں ، اور اس طرح وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

  ,balouch ,honor ,killing ,mufti abdul qavi ,pakistan ,police ,qandeel ,qandeel baloch ,qandeel baloch murder case

قندیل بلوچ کے ایک کے بعد ایک اسکینڈلز نے انھیں سوشل میڈیا سیلیبریٹی بنا دیا ،ماڈلنگ کا شوق رکھنے والی قندیل بلوچ نے ایک بار پھر خبروں میں جگہ اس وقت بنائی جب انہوں نے عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور لاہور میں ان کے گھر کے چکر بھی کاٹے ۔

مزید خبریں :