دنیا
13 جون ، 2012

امریکی صدر اوباما کی مقبولیت میں معاشی بحران کے باعث مسلسل کمی

امریکی صدر اوباما کی مقبولیت میں معاشی بحران کے باعث مسلسل کمی

نیویارک… امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت معاشی بحران کے باعث کم ہوتی جارہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی اور ایک امریکی نجی تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق براک اوباما کی مقبولیت ان کے مد مقابل مٹ رومنی کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ماہ قبل امریکیوں کی نظر میں اوباما کی مقبولیت پچاس فیصد سے گرکر 47 فیصد ہوگئی تھی۔ ایسے امریکیوں کی تعداد میں بھی 6فیصد اضافہ ہوگیا ہے جن کا خیال ہے کہ ملک غلط راہ پرہے ،اب ایسے افراد کی تعداد63فیصد ہوگئی ہے۔ایک ماہ پہلے صدراوباما کو مٹ رومنی پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

مزید خبریں :