دنیا
18 جولائی ، 2016

کویت میں متعین ترک ملٹری اتاشی گرفتار

کویت میں متعین ترک ملٹری اتاشی گرفتار

 


سعودی عرب نے ترکی حکومت کی درخواست پر کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی میکائیل اوگلو کو جرمنی روانگی سے قبل دمام کے ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا ہے۔


عرب ٹی وی کے مطابق ترک ملٹری اتاشی ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم شہر سے ہوتے ہوئے جرمنی کے ڈیسلڈروف شہر میں جانے کی تیاری کررہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔


ادھر کویت کے اخبار ’الرائی العام‘نے بتایا ہے کہ ترکی کے ٹی وی ’خبر ترک‘ نے حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث شخصیات کے عہدوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، ان میں کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی کا نام بھی شامل ہیں۔


ممکنہ طور پر کویت میں ترک ملٹری اتاشی کی گرفتاری حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں تعاون کے شبے میں عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید خبریں :