18 جولائی ، 2016
جرمنی نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے سزائے موت پر عملدرآمد شروع کیا تو اس کی یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے۔
ترک حکومت نے سزائے موت کی عملدرآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن صدر رجب طیب ایردوان نے عندیہ دیا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اس پابندی کو ختم کیا جا سکتا ہے، دیگر یورپی ممالک نے بھی ترک صدر کے اس بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔