دنیا
18 جولائی ، 2016

ترکی نے بلغاریہ کے ساتھ سرحد کھول دی

ترکی نے بلغاریہ کے ساتھ سرحد کھول دی

 


ترکی نے بلغاریہ کے ساتھ اپنی سرحد ایک مرتبہ پھر کھول دی ہے، یہ سرحد ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے دوران ہفتے کی صبح بند کر دی گئی تھی۔


بلغاریہ کے وزیراعظم بوئکو بوریسوف کے مطابق ترک حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کو یہ سرحد عبور کرنے سے روکا جائے گا، جس کے بعد ترکی اور بلغاریہ کی سرحدی کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی ہے۔


بلغاریہ کے وزیراعظم کے مطابق اس دوران تارکین وطن کی جانب سے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے واقعات میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔


بوریسوف نے ترک سفیر سے ملاقات کے بعد بتایا کہ انقرہ حکومت اس سرحد کے ذریعے مہاجرین کو یورپی یونین میں پہنچنے سے روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ مہاجرین کو بلغاریہ کی سرحد عبور کرنے سے روکا جائے گا۔

مزید خبریں :