18 جولائی ، 2016
یمن کے جنوبی ساحلی شہر المکلا میں دہرے کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق 2 خودکش حملہ آوروں نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
حملے کے باعث 9 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یمنی فورسز نے حال ہی میں اس جنوبی شہر کو القاعدہ کے جنگجوؤں سے آزاد کرایا تھا۔
کسی گروپ نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے القاعدہ یا داعش کا ہاتھ ہے۔