پاکستان
18 جولائی ، 2016

عمران کا قوم پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام شرمناک ہے، سعد رفیق

عمران کا قوم پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام شرمناک ہے، سعد رفیق

 


وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پاکستانی قوم پر مارشل لاء کی حمایت کرنے کا الزام شرم ناک ہے، اکتوبر 99ء میں اقتدار پر قبضہ کرنے والوں نے صرف دو تین جگہوں پر ہی مٹھائی تقسیم کرنے کا ڈراما کیا۔


خواجہ سعد رفیق نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مارشل لاؤں کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتوں اور عوام نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں،مارشل لاء کے حق میں عمران کے بیانات بد نیتی پر مبنی اور ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہیں۔


انہوں نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں وہ تاریخ سے نابلد ہیں یا انہیں جمہوریت راس نہیں آتی؟چار مارشل لاؤں نے پاکستان کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑاکیا، پاکستانی قوم نے فوجی آمریتوں کا کبھی استقبال نہیں کیا۔

مزید خبریں :