18 جولائی ، 2016
ارکان پارلیمنٹ نے کہاہےکہ عمران خان کامارشل لاء لگنے پرمٹھائی بانٹنے کابیان ان کےعوام اورجمہوریت پر عدم اعتماد کاکھلا اظہاراورامیچورٹی کاثبوت ہے،صرف اور صرف جمہوریت ہی ملکی ترقی و سلامتی کی ضامن ہے،عمران خان کی انگلی کھڑی ہونے والی دل کی بات زبان پرآگئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہاہےکہ عمران خان کواندازہ نہیں کہ انہیں امیچور بیان کا کتنانقصان ہوگا،پیپلزپارٹی کسی صورت غیرجمہوری اقدام قبول نہیں کرےگی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان کاکہناہےکہ عمران خان پاکستان کےفتح اللہ گولن ہیں،ان کاایجنڈاجمہوریت کونقصان پہنچانا ہے۔
ایم کیو ایم کے بیرسٹرسیف کہتے ہیں کہ جمہوریت کو فوج سےنہیں،عمران خان جیسے نااہل امیچورسیاستدانوں سے خطرہ ہے۔