18 جولائی ، 2016
پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے الزام لگایا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی عروج پر ہے،وفاقی وزرا غیرپارلیمانی زبان استعمال کررہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر مسلم لیگ ن کی لائیو کوریج ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء آزاد کشمیر کی الیکشن مہم میں ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں، وفاقی حکومت ان حربوں سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچارہی ہے۔
راجا پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں لاشیں مسلم لیگ ن نے گرائیں، ن لیگ نے دھاندلی سے کچھ نشستیں لے بھی لیں تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔