18 جولائی ، 2016
جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ کشمیر ایک ہفتے سے جہنم کدہ بنا ہے اس پر تشویش ہے، تمام تنازعات کو حل کرنا ہو گا۔
مولانا سمیع الحق نے اسلام آباد میں تقدیس حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن شہ رگ تک پہنچ گیا ہے، مسلم حکمرانوں کو اللہ اتحاد کی توفیق دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں حملہ ہمارےایمان پرڈرون حملہ ہے، ہمیں عالمی دہشت گردوں کو بے نقاب کرنا ہو گا۔