پاکستان
18 جولائی ، 2016

شہبازشریف کی ن لیگ کے ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

شہبازشریف کی ن لیگ کے ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈونگا گلی مری کا اہم دورہ کیا، جہاںانہوں نے ن لیگ کے ناراض ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔


شہباز شریف نے ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے اور انہیں ترقیاتی فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ،ناراض ارکان نے وفاقی وزراء کے رویوں کے خلاف تحفظات ظاہر کیے۔


ناراض ارکان وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران قومی اسمبلی سے باہر چلے گئے تھے،ان سے مریم نواز نے بھی ملاقات کر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


 

مزید خبریں :