18 جولائی ، 2016
آزاد کشمیر انتخابات سے پہلے پیپلزپارٹی کو جھٹکا لگا ہے، دو عہدوں کی تنخواہ لینے پر اسپیکر آزاد کشمیر، ایل اے 18 سے پی پی کے امیدوار غلام صادق نااہل ہوگئے، انتخابی میدان سجنے میں 3 دن باقی ہیں،گرما گرم انتخابی مہم جاری ہے۔
اسپیکر آزادکشمیر اسمبلی ااورایل اے 18سے پی پی کے امیدوارسردارغلام صادق کوکرپشن کے الزام میں ہائیکورٹ نےنااہل قراردے دیاہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوارخان بہادرخان کی جانب سے سردارغلام صادق کے خلاف رٹ دائر کی گئی تھی، جس پر ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے فیصلہ سنادیا۔
سردارغلام صادق کو کشمیر کونسل کے مشیر اورممبر اسمبلی کے طورپر دہری تنخواہ لینے کے الزا م میں ایل اے 18سے انتخابی امیدوار کے ساتھ ساتھ اسپیکر اسمبلی کے عہدے کےلیے نااہل قراردے دیا گیا، جس کے بعد اب اس حلقے میں صرف خان بہادرخان ہی تنہا مضبوط امیدواررہ گئے ہیں۔
دوسری طرف اس فیصلے کے خلاف مظفرآبادمیں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل چوہدری لطیف اکبرنے پریس کانفرنس کی اورفیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے پیپلزپارٹی کے خلاف سازش قراردیا۔