18 جولائی ، 2016
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ،کوئٹہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ملیرراؤانوار کے مطابق مقابلے میں2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی ملیرراؤانوارکا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد کی شناخت صالح محمد رحمانی کے نام سے ہوئی ہے، مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے 2خودکش جیکٹس،2کلاشنکوف ،2دستی بم اور 20 سے 25 کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،دونوں خودکش جیکٹس افغانستان سےلائی گئی ہیںجن میں 12کلوبارود استعمال کیاگیا۔