پاکستان
18 جولائی ، 2016

دشمن امت مسلمہ کے مرکز کا کنٹرول چاہتے ہیں،فضل الرحمان

دشمن امت مسلمہ کے مرکز کا کنٹرول چاہتے ہیں،فضل الرحمان

 


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام امت مسلمہ حرمین شریفین میں آکرجمع ہوتی ہے ، امت مسلمہ کایہ مرکزدشمن قوتوں کوبرداشت نہیںجو اس مرکز کاکنٹرول حاصل کرناچاہتےہیں۔


اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے تقدیس حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب یا صہونیت کو عرب صحراؤں سے کیا دلچسپی ہے؟ حرمین شریفین مغرب کی آنکھ میں کھٹکتا ہے، جو امت مسلمہ کی وحدت کا مرکز ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے محنت کرنا ہوگی، دنیا میں امن کا پیغام ہم سے بڑھ کر کوئی نہیں دے سکتا، علمائے کرام امت مسلمہ کی قیادت کریں، مسلکی اختلافات سے نکل کرامت مسلمہ کی ترجیحات سمجھنا ہوں گی۔


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا آج تو ہماری بات مان لے کہ اس کی پالیسیاں غلط تھیں،2001ء میں ان کی پالیسی کےباعث آج امت مسلمہ آگ میں جل رہی ہے،نائن الیون کے بعدجبری طور پر پالیسی مسلط کی گئی، اس پالیسی کے شاخسانےہیں پوری اسلامی دنیالپیٹ میں ہے،اس مصلحت کی پالیسی کی تاکیدکی جاتی رہی لیکن آج جواب تودےدیں،اس پالیسی کی وجہ سےہمیں دلدل میں پھنسادیاگیا۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کبھی کردارکشی سےخوف زدہ نہیں ہوا،میں سب کے ساتھ برابر کی حیثیت سےسیاست کرتا ہوں، کوئی شخص میری طرف مسلک سےمتعلق اشارہ نہ کرے، پارلیمنٹ میں اسلام،امت مسلمہ کی بات کروں گا،میں آج تک ڈرانہیں ہوں، کبھی مزارع بن کر سیاست نہیں کی، علمائے کرام کوامت مسلمہ کی قیادت کافریضہ انجام دینا چاہیے۔

مزید خبریں :