پاکستان
18 جولائی ، 2016

بلاول کا یواین سیکریٹری جنرل بانکی مون کو خط

بلاول کا یواین سیکریٹری جنرل بانکی مون کو خط


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو خط لکھا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے خط میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔


انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 8جولائی کو بھارتی فورسز نے سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا، ان لوگوں کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ حق خود ارادیت مانگ رہے تھے۔


بلاول نے خط میں مزید لکھا ہے کہ اقوام متحدہ نے 6 دہائی قبل کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کے حالات میں مزید خرابی علاقائی امن و سلامتی کےلیے بھی خطرہ ہے۔


 

مزید خبریں :